امریکہ نے بصرہ میں قونصل خانہ بند کردیا


عراق: بصرہ میں امریکہ نے اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوآرٹ کا کہنا ہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بصرہ میں موجود تمام امریکی ملازمین کو وہاں سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

امریکہ نے یہ اقدام عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں ہونے والے خون ریز احتجاجی مظاہروں کے بعد اٹھایا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ قونصل خانے کی ذمہ داریاں بغداد میں موجود امریکی سفارت خانہ انجام دے گا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائک پومپیو کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں نے ان کے ادارے کے ملازمین کے لیے ملنے والی دھمکیوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے ان دہمکیوں کا الزام ایرانی حکومت اور کچھ ملیشیاؤں پر عائد کیا۔

مائک پومپیو نے واضح کیا کہ میں ایران پر واضح کر چکا ہوں کہ امریکی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا واشنگٹن فوری اور مناسب صورت میں جواب دے گا۔

وائٹ ہاؤس نے ستمبر کے وسط میں خبردار کیا تھا کہ عراق میں امریکی شہریوں یا امریکی مفادات کے خلاف تہران نواز گروپوں کے کسی بھی حملے کا ذمّے دار ایران کو ٹھہرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں