سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، جہانگیر ترین


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرانہیں مایوسی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ نظرثانی کی درخواست میں فراہم کیے گئے حقائق کو اہمیت دی جاتی۔ 

جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے نیا پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اپنے رہنما، اپنے مقصد اور اپنے ملک کو اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔ 


اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے جذبے سے ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اللہ پر ایمان پختہ ہے اور وہی ان مشکلات سے انہیں نکالے گا۔


متعلقہ خبریں