حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

petrol

ایک سال میں پٹرول 100 ڈیزل 113 روپے لٹر مہنگا


اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کم کر کے عوام کو سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 22 فیصد سے کم کر کے 17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح پیٹرول پر سیلز ٹیکس 9.5 فیصد سے کم کر کے 4.5 فیصد کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس چھ فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کر دیا جائے گا اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس مکمل ختم کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل اسد عمر نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی تاہم عمران خان نے وزارت خزانہ کو ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔

موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح پر تنقید کیا کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں