ایف-35: دس کروڑ ڈالرز کا جنگی جہاز گر کر تباہ


امریکہ: دنیا کا مہنگا ترین جنگی جہاز ایف -35 امریکی ریاست کیرولائنا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ دس کروڑ ڈالرز مالیت کا یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔

ترجمان پینٹاگون کے حادثے سے قبل جہاز کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اورپائلٹ کا بھی طنی معائنہ کیا جارہا ہے۔

امریکی ایف-35 ریڈار سے بچنے کی صلاحیت کا حامل ہونے کے علاوہ نہایت مختصر رن وے سے پرواز کرسکتا ہے اور ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ بھی کرسکتا ہے۔

عالمی ذرائع ابلا غ کے مطابق امریک  نے ایف-35 کا استعمال 2006ء میں شروع کیا تھا جس کے بعد سے اسے پیش آنے والا یہ پہلا حادثہ ہے۔

امریکی فوج نے گزشتہ ہفتہ جب افغانستان میں طالبان پر حملے کیے تو اسی جنگی جہاز کواستعمال کیا تھا۔ جنگ میں استعمال کرنے کا یہ اس جہاز کا پہلا تجربہ تھا۔

امریکہ سے قبل اسرائیل اس جہاز کو شام میں کیے گئے ایک جنگی حملے میں پہلے ہی استعمال کرچکا ہے۔

ایف-35 تیار کرنے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے اب تک کل 320 جنگی جہاز تیارکیے ہیں جن میں سے 245 امریکہ کے پاس ہیں۔ پنیٹاگون مزید 141 طیاروں کی خریداری کا بھی ٹھیکہ دے چکا ہے جس کی کل مالیت ساڑھے گیارہ ارب ڈالرزہے۔


متعلقہ خبریں