اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 2.38 کلو ’آئس‘ برآمد


اسلام آباد: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے  دو کلو 38 گرام آئس برآمد کر لی۔

اے ایس ایف نے ایئرپورٹ  پر صوابی کے رہائشی زرولی کے سامان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے  دو کلو 38 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف کے ذرائع کے مطابق آئس ہیروئن کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ مسافر نجی ایئرلائین سے جدہ جا رہا تھا۔

اے ایس ایف حکام نے مسافر زر ولی کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان کے ایئر پورٹس پر آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں، اس دوران اے ایس ایف، اے این ایف اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیروئن اور دوسری منشیات بیرون ملک لے جانے کی کوششیں ناکام بناتے رہنتے ہیں۔

منشیات اسمگلنگ کی کوششوں میں صرف مقامی افراد ہی ملوث نہیں ہوتے بلکہ دیگر ممالک کی شہریت رکھنے والے افراد پاکستان سے واپسی پر اس گھناؤنے کام میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار ہوتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں