امریکہ سے تجارتی اختلاف، کینیڈا نے جنرل اسمبلی خطاب ملتوی کر دیا


نیویارک:  کینیڈا کے امریکہ سے تجارتی اختلافات برقرار ہیں جس پر کینیڈین وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا خطاب ملتوی کر دیا۔ 

کینیڈین وزیر خارجہ کریسٹیا فری لینڈ نے ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا تھا، انہوں نے اپنی تقریر ملتوی کرتے ہوئے دوسرے ملک کو اپنی جگہ بولنے کی اجازت دی۔

فری لینڈ کے پاس پیر کو تقریر کرنے کا دوسرا موقع ہو گا تاہم وہ عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گی یا نہیں اس پر ابھی تک کینیڈا کا حتمی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

موجودہ اعدادوشمار واضح کرتے ہیں کہ کینیڈا امریکہ کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط نہ ہونے کے باعث تعلقات میں تناؤ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم  ٹروڈو کے ترجمان نے  اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ کینیڈین وزیر اعظم نے  ملاقات کی درخواست کی ہی کب تھی؟

یویارک میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملنے سے انکار کر دیا، کیوں کہ وہ امریکا کے ساتھ بری طرح پیش آ رہے ہیں۔

 جسٹن ٹروڈو کے ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں