آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ،بابر اعظم دوسرے نمبر پر


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی اوپنر روہت شرما سے پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے دوسری پوزیشن چھین لی ہے جس کے بعد اب پاکستانی بلے باز بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی رینکنگ میں سولہویں سے انیسویں نمبر پر تنزلی ہو گئی ہے۔

آئی سی سی نے دو ماہ قبل اگست میں نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی تھی جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا تھا جب کہ ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سے چھینی تھی اور اس سے قبل بھی یہ اعزاز بھارتی سپر اسٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔


متعلقہ خبریں