پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد اسکولوں سے باہر ہے، گورنر پنجاب

پنجاب کا گورنر ہاؤس عوام کیلیے کھول دیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد اسکولوں سے باہر ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں گیرثرن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر جا کر ملک کا نام روش کر رہے ہیں۔ چار سال بعد گورنر بنا ہوں اس لیے کانووکیشن کیسے ہوتا ہے بھول گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بد قسمتی ہے کہ یہاں ڈگری یافتہ لوگ محنت مزدوری کرنے میں عار سمجھتے ہیں۔ انسان اگر نیچے سے محنت کر کے آگے جائے تو وہ ترقی کرتا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین ہر میدان میں مردوں کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ اگر خواتین اسی طرح ترقی کرتی رہیں تو مستقبل میں مردوں کے لیے کوٹے مختص کرنے پڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں خواتین کی حکومت آگئی تو وہ مردوں سے اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لئے والدین کی دعائیں ضروری ہیں اور طلبہ آج جو کچھ بھی ہیں وہ اپنے والدین کی وجہ سے ہیں۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی نے تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا۔


متعلقہ خبریں