نیول اوپن گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے جیت لی

چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے جیت لی


کراچی:  یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ (نیشنل چیپٹر) 2018 شبیر اقبال نے جیت لی۔

چار روزہ چیمپئن شپ 27 تا 30 ستمبر تک کراچی گالف کلب میں کھیلی گئی جس میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیچر کیٹیگری میں عاشق حسین جب کہ لیڈیز کیٹیگری میں عانیہ فاروق سرفہرست رہے۔

یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 (نیشنل چیپٹر) کی تقریب تقسیم ِانعامات کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ 

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

چیمپئن شپ 2018 دو مراحل پر مشتمل ہے جس کے پہلے مرحلے میں ملکی گالفرز نے حصہ لیا. چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے کے ایشین ٹور میچز 11 سے 14 اکتوبر تک کے درمیان کراچی گالف کلب میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں