ہیلی کاپٹر پر فائرنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسد قیصر

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنےکہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی قوانین اس قسم کی گھناؤنی حرکت کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا بھارت کے اس جارحانہ رویے کا نوٹس لے۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت الیکشن کیلئے ایسا ماحول پیدا کررہا ہے تاکہ پاکستان کےخلاف شرانگیز کارروائی اور پروپیگنڈہ کرسکے۔

ایک سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے میں وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور عوام کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہو۔


متعلقہ خبریں