کراچی: کانگو وائرس نے جان لے لی

کراچی میں کانگو وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

سنجھورو کا رہائشی پیر بخش کھورکھانی کو دو دن قبل سنجھورو سے حیدرآباد اور پھر جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی  کے مطابق مریض کے معائنے اور رپورٹس کے بعد کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 15  سے زائد افراد کو  جناح اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے آٹھ مریض جانبر نہ ہو سکے۔

کانگو وائرس کیا ہے؟ 

کانگو وائرس اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے وہ والا مرض ہے جو کانگو نامی کیڑے سے پھیلتا ہے۔ یہ کیڑا زیادہ تر مویشیوں کی جلد پر پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیڑا اپنے شکار کا خون چوستا ہے جو جان لینے کا سبب بن جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر کسی انسان کو یہ کیڑا کاٹ لے یا اس سے متاثرہ جانور ذبح کرتے ہوئے انسان کو زخم لگ جائے تو اس بیماری کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

کانگو وائرس سے متاثرہ انسان کے پھیپھڑے، جگر اور گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں