ملک میں بدترین مہنگائی کا آغاز ہوا ہے، شاہد خاقان


لاہور: سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کی بات کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں نے ہر مشکل وقت میں میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ملک میں بدترین مہنگائی کا آغاز ہوا ہے۔

حلقہ این اے -124 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو مسائل سے نجات نہیں دلا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملکی مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور جس کے پاس مسائل کے حل کا ویژن بھی ہے۔

سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو بڑے پیمانے پر گیس فراہم کی اور یہی عوام کی خدمت ہے جس کے سبب ضمنی الیکشن میں ہماری تاریخی فتح ہوگی۔


متعلقہ خبریں