اسلام آباد میں بڑا آپریشن، کئی فیکٹریاں سیل


اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور وفاقی پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں مشترکہ کارروائی کر کے  جعلی مشروبات اور منرل واٹر کی دو فیکٹریاں سیل کر دی ہیں جبکہ شیشہ کرش کرنے والے فیکٹری کو سیل کر کے چائلڈ لیبر میں کام کرنے والے 15 بچے بازیاب کرا لیے ہیں۔

آپریشن کے دوران مضر صحت ہونے کے باعث رجسٹرڈ برانڈ کی چپس اور بسکٹ بنانے والی ایک فیکٹری بھی سیل کر دی گئی۔ اسی طرح جانوروں کی ادویات بنانے والی رجسٹرڈ فیکٹری غیر معیاری ادویات بنانے کے باعث سیل کر دی گئی۔

آپریشن کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت کے انڈسٹریل زون ہمک میں انٹرنیشنل برانڈ کی جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔

انڈسٹریل ایریا میں واقع سی ڈی اے کے کروڑوں روپے مالیتی 2 سرکاری پلاٹ بھی واگزار کروا لیے گئے ہیں۔ ان پلاٹس پر قبضہ مافیا نے چار دیواری لگا کر قبضہ کر رکھا تھا۔

آپریشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایات پر کیا گیا جبکہ اس کی سربراہی اے سی رورل ڈاکٹر وقار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے ذوالفقار جونیجو اور تھانہ سہالہ پولیس نے کی۔

 

 


متعلقہ خبریں