ہم نیوز : اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر معطل

اسلام آباد: چین سے آنے والے مسافروں کی اسکیننگ مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینیجر اصغر فہیم خٹک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ان کو ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کے داخل ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا۔

گزشتہ رات آوارہ کتوں کی ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوکر مسافروں کو پریشان کرنے کی خبر ’ہم نیوز‘ نے نشر کی تھی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ ہم نیوز پر چلنے والی خبر کا ڈائریکٹر جنرل ڈی جی سی اے اے نے سختی سے نوٹس لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد ایئرپورٹ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور باقاعدہ انکوائری کرنے کے آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

گزشتہ رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی ایک بڑی تعداد داخل ہو کر مسافروں کی آمد و رفت کے راستے تک پہنچ گئی تھی۔

آوارہ کتوں نے مسافروں پر بھونکنا شروع کر دیا تھا جس سے مسافروں میں سراسیمگی پھیل گئی تھی۔


متعلقہ خبریں