مقتول ریحان کے معاملے پر پیش رفت نہ ہو سکی

مقتول ریحان کے معاملے پر پیش رفت نہ ہو سکی

کراچی: سہراب گوٹھ سے ڈھانچے کی صورت میں ملنے والے مغوی ریحان کے معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی ) کے ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پشاور جانے والی تفتیشی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اے وی سی سی کے مطابق گرفتارملزم اسامہ کی کراچی منتقلی کا معاملہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ پشاورمیں موجود کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین روز بعد بھی  تفتیشی افسران  محکمہ  داخلہ  پختونخوا  اور انسکپٹر جنرل کے آفس کے چکر  لگانے میں مصروف ہیں۔

اے وی سی سی حکام نے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ملزم اسامہ کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اسامہ ممکنہ طور پر ریحان کے قتل میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ریحان کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ  کیا تھا۔


متعلقہ خبریں