ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو جوازبنا کر مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

موسم سرما کی آمد کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں 38 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے ابھی تک ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی ابھی تک اوگرا کا نوٹیفکیشن آیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ سردیوں کے لیے منصوبہ بندی نہ کی گئی تو آنے والے موسم میں ایل پی جی کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمت میں فی کلوتقریباً 5.50 روپے اضافہ ہوا ہے، گھریلو سلنڈر میں 65.55 روپے، کمرشل سلنڈر میں 252.35 روپے اور فی ٹن ریٹ میں 5057.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد آج سے ایل پی جی فی کلو 142.29 روپے، گھریلو سلنڈر 1679 جبکہ کمرشل سلنڈر 6459 روپے پر میسر ہوں گے۔ ایل پی جی کی قیمت عالمی منڈی میں 617 ڈالر سے بڑھ کر 655 ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں