عروج فاطمہ کی ہلاکت: تحقیقاتی کمیٹی میں طالبات شامل

عروج فاطمہ کی ہلاکت: تحقیقاتی کمیٹی میں طالبات شامل

راولپنڈی: پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبہ عروج فاطمہ کی ہلاکت پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی میں کالج کی تین طالبات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

عروج فاطمہ کی ساتھی طالبات نے احتجاج کیا تھا کہ انہیں بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے جس کے بعد رائمہ عروج، مومنہ گل عباسی اور سمیرہ کو کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی سارہ مفتی کر رہی ہیں۔

تحقیقات کمیٹی کی کل ہونے ولی میٹنگ میں ان تینوں طالبات کو اپنے والدین کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں 20 سالہ طالبہ عروج فاطمہ کی پراسرار موت کے بعد ان کی ساتھی  طالبات کے بیان سے یہ بات سامنے آئی کہ عروج کی موت کی ایک وجہ انتظامیہ کی غفلت بھی ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے ساتھی طالبات نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ عروج کی طبیعت  رات گئے خراب ہوئی لیکن ہاسٹل وارڈن نے اسے اسپتال منتقل نہ کیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔

طالبات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہاسٹل وارڈن کو بار بار بتایا جا تا رہا کہ عروج بہت تکلیف میں ہے مگر انہوں نے کسی کی نہ سنی۔


متعلقہ خبریں