خسرہ سے بچاؤ کی ملک گیر مہم شروع کر نے کا فیصلہ

خسرہ سے بچاؤ کی ملک گیر مہم شروع کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے خسرہ سے بچاؤ کی ملک گیرخصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہم 15 اکتوبر کو چاروں صوبوں میں شروع ہو گی اور 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 روزہ اس مہم کے دوران ملک بھر میں تین کروڑ 20 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے، یہ ٹیکے 9 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خسرہ سے بچاو کی مہم میں 30 ہزار ہیلتھ ٹیمیں خدمات سرانجام دیں گی اور اس پر پانچ ارب روپے خرچ ہوں گے تاہم ان اخراجات کا بیشتر حصہ ویکسین گلوبل الائنس فار ایمونائزیشن “گاوی” فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستاں ساڑھے تین کروڑ میں سے صرف 17 لاکھ خوراکوں کی قیمت ادا کرے گی، مانیٹرنگ روم بھی ای پی آئی آفس میں قائم ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں خسرہ کی صورتحال

خیبر پختونخوا میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔ صرف پشاور میں 8000 بچوں میں خسرے کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے 21 اضلاع کی نوے فیصد آبادی کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔ خسرہ  کی روک تھام کے حوالے سے 2020 تک کے لیے نئی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں