وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا پمز اسپتال کا دورہ

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کر رہے ہیں، شہر یار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے اچانک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر مملکت رات گئے اچانک پمز اسپتال پہنچ گئے اور اسپتال میں داخل ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اسپتال عملے کو مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

شہریار آفریدی نے پمز اسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقاتیں کیں اور دستیاب سہولیات اور مسائل کے بارے میں تفصیلات جانیں۔ وزیر مملکت نے اسپتال کے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار نے شہریار آفریدی کو اسپتال میں دی جانے والی صحت سے متعلق سہولیات اور مختلف شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پمز اسپتال میں اگرچہ صحت کی سہولیات دوسرے اسپتالوں کی نسبت بہتر ہے تاہم اب بھی یہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں مسائل آ رہے ہیں انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں