پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 129 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 129 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 929 پر موجود تھا تاہم صبح دس بجے تک 100 انڈیکس 157 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 86 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

صبح گیارہ بجے تک 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے کاروباری حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم یہ خوشی زیادہ دیر نہیں رہی اور صبح گیارہ بجے کے بعد 100 انڈیکس میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی جو پھر مستحکم نہیں ہوئی۔

کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 800 پوائنس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروباری ہفتہ کے پہلے دن مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کمی کے ساتھ  40929 کی سطح پر بند ہوا۔

پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ کاروبار شروع  ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس کمی کا شکار ہوا۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 278 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 40710 کی سطح تک گر گیا۔

اس کے بعد اگرچہ مارکیٹ نے خود کو سنبھالا مگر مارکیٹ دن بھر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

کاروبار کے احتتام پر انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40929 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں سات کروڑ 12 لاکھ 11 ہزار سات سو شئیرز کا کاروبار ہوا جنکی مالیت دوارب 62 کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار آٹھ سو چوالیس رہی۔


متعلقہ خبریں