افغانستان میں خودکش دھماکہ،13 افراد ہلاک، 40 زخمی

جلال آباد میں خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک 6 زخمی

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ ننگر ہار کے ضلع کاما میں ہوا۔ دھماکہ پارلیمانی امیدوار ناصر مہمند کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی میں ہوا۔

دھماکے کے ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم ذرائع سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ افغان طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان کے مختلف خود کش حملوں میں اب تک پانچ امیدوار ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

افغانستان میں 20 اکتوبر کو پالیمانی انتخابات ہو رہے ہیں جب کہ طالبان اور داعش نے ملک بھر میں انتخابی عمل کو ناکام بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

12 ستمبر کو بھی ننگر ہار کے ضلع مہمند درا میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں