شمالی وزیرستان: سرحد پار سے حملہ کرنے والے 7 دہشت گرد ہلاک

فوٹو: فائل


راولپنڈی: سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پار سے حملہ کیا تھا تاہم پاک  فوج کے جوانوں نے موثر انداز میں اس حملے کا جواب دیتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک افغان سرحد پر اس سے قبل بھی دہشت گرد حملے ہوتے رہے ہیں جس کا پاک فوج کے بہادر جوان بھرپور جواب دیتے ہیں۔

پاک فوج کے آپریشن رد الفساد نے کامیابی سے پورے ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑ دیے ہیں جس کے بعد اس قسم کے حملے سرحدی علاقوں تک محدود ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں