رانا مشہود نے اپنے بیان کی تردید کر دی



لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز  کے رہنما رانا مشہود نے کچھ دیر قبل دیے گئے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

یہ بات انہوں نے نے ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ پروگرام رات دس بجے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اور اداروں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، اگلے دو ماہ میں پنجاب میں ان کی حکومت ہو گی۔

سابق صوبائی وزیرنے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کس طرح پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت دی گئی ۔ صوبے میں اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈیلور نہیں کر پائے اور یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ انتخابات میں جو ہوا غلط ہوا۔

رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے پاس معمولی اکثریت ہے اور جن لوگوں نے اکثریت دی ان سے بات ہوتی رہتی ہے، وہ پرانے دوست اور ساتھی ہیں اور اب وہاں بھی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں