‘ندیم ملک لائیو’ میں خاتون اول کا انٹرویو یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ

'ندیم ملک لائیو' میں خاتون اول کا انٹرویو یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد: ہم نیوز کے پروگرام ‘ندیم ملک لائیو’ میں وزیراعظم عمران خان کی زوجہ بشریٰ بی بی کا انٹرویو یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

خاتون اول نے گذشتہ جمعرات کو ہم نیوز کے پروگرام ‘ندیم ملک لائیو’ میں خصوصی انٹرویو دیا تھا جو نہ صرف ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا رہا بلکہ تمام مقامی ٹی وی چینلز، اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے بھی اس پروگرام کو خصوصی کوریج دی۔

بشریٰ بی بی کی گفتگو کو عوام کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور سراہا، اس انٹرویو کو یو ٹیوب پر محض چاردن میں پونے آٹھ لاکھ سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں۔

اس انٹرویومیں انہوں نے عدت کے دوران نکاح، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے خواب میں بشارت دینے سمیت بہت سی ایسی افواہوں کی تردید کی جو میڈیا کے مختلف حلقوں میں ان کے بارے میں گردش کر رہی تھیں۔

انہوں نے جہاں اپنی زندگی کے حوالے سے اب تک پوشیدہ رہنے والی باتوں سے پردہ اٹھایا وہیں عوام کو بھی اہم پیغامات دیے۔


متعلقہ خبریں