پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،آرمی چیف|humnews.pk

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  ہے کہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورے پر اردن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اردن کے بادشاہ عبداللہ بن الحسین سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوش آئند ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔

اس موقع پر اردن کے بادشاہ نے سیکیورٹی، دفاع، تعلیم اورسرمایہ کاری میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے شاہ عبداللہ کو یقین دہانی کرائی کہ اردن کی جانب سے ایسے اقدامات کو خوش آئند کہا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اردن کے بادشاہ نے آرمی چیف کو ان کی خدمات پر آرڈر آف دی ملٹری میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا۔

آرمی چیف نے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمود الحلیم سے بھی ملاقات کیا۔


متعلقہ خبریں