شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو کی ملاقات

شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو کی ملاقات

واشنگٹن: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات  کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی جب امریکی دفتر خارجہ پہنچے تو مائیک پومپیو نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں کی ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔

گذشتہ ماہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلی حکام شریک تھے۔

ملاقات کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقا ت میں سفارتی اور فوجی تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں