سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب جاری



لاہور: پنجاب اسمبلی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب جاری ہے۔

ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو شام چار بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا جب کہ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور ممبران کو موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

سینیٹ کی نشست کے لیے گیارہ امیدوار مد مقابل ہیں تاہم پاکستان مسلم لیگ نون کے خواجہ احمد حسان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 353 اراکان اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

پنجاب کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کے 188 ووٹ ہیں جب کہ حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کو 159 ممبران کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں سات ووٹ ہیں۔

گورنر پنجاب تعینات ہونے کے بعد چوہدری سرور نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑی دی تھی۔ انہوں نے صدر پاکستان کے انتخاب کے بعد سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں