پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 240 پوائنٹس کی کمی


اسلام آباد:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبارکے احتتام پر 240.06 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 40560.19  کی سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا لیکن اس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروخت کے دبائو میں آگئی۔

صبح کے مارکیٹ اوپننگ کے بعد کے مختصروقفہ کے علاوہ مارکیٹ پورا دن منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبارکے دوران ایک موقع پرانڈیکس  میں 316 پوانٹس کی کمی بھی ہوئی اورمارکیٹ 40560 کی سطح تک گر گیا۔ تاہم کاروبار کے احتتام پر  انڈیکس 240.06 پوانٹس کمی کے ساتھ 40560.19  کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے حوالے سے ہم نیوز ڈاٹ پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے سنئیرمعاشی تجزیہ نگار اورعارف حبیب کارپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احسن محنتی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پا لیسی ریٹ میں ایک فیصد اضافہ مارکیٹ پر منفی طور پر اثرانداز ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئی ایم ای پروگرام کے حوالہ سے غیر واضح موقف کی وجہ سے بھی سرمایہ کار گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کی حکومت نے ابھی تک واضح طور پر اعلان نہیں کیا ہے کہ پاکستان ممکنہ بیرونی ادائیگوں کے توازن کے بحران سے نمنٹنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جائیگی کہ نہیں۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 129 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تھا اور ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 157 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 86 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا لیکن صبح گیارہ بجے کے بعد 100 انڈیکس میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی جو پھر مستحکم نہیں ہوسکی۔

کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 800 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 


متعلقہ خبریں