سیاسی جماعتوں کو بھاری رقوم دینے والوں کی تفصیلات طلب


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے ایک لاکھ روپے سے زائد فنڈز جمع کرانے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ایک لاکھ روپے سے زائد عطیات اور انتخابی اخراجات پارٹی کو دینے والوں کی مکمل تفصیلات مانگی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو تفصیلات چھ اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد 60 دن کے اندر گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔

الیکشن ایکٹ کی سیکشن 211 کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی جماعتوں سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے عام انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم پر 39 لاکھ  84 ہزار 500  روپے سے زائد کے اخراجات کیے تھے جو کسی بھی امیدوار کی جانب سے خرچ کی جانے والی سب سے زیادہ رقم تھی۔

انتخابی اخراجات کے حوالے سے قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 109 سے پاکستان تحریک انصاف کے ہی رکن قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا 35 لاکھ روپے خرچ کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں