ٹیکس نیٹ اور ریونیو بڑھانے کی سپورٹ کریں گے، شہباز شریف

حکومت نے ایک دھیلے کا بھی منصوبہ نہیں لگایا، شہباز شریف

فوٹو: فائل


کراچی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ اور ریونیو کو بڑھانے کے اقدام کی سپورٹ کریں گے۔ حکومت کی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کو تقسیم کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کے دعوؤں پر تکیہ کرتے تو آج ملک میں 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہوتی جب کہ کے پی میں گزشتہ پانچ سال میں منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں بجلی فراہم کریں گے اور اگر ہم تحریک انصاف کے دعوؤں پر اعتبار کر لیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر آج ملک میں بجلی ہے تو یہ نواز شریف ہی کی مرہون منت ہے۔ وزیر خزانہ سچ بتا دیتے کہ ملک سے مسلم لیگ نون ہی کی حکومت نے اندھیرے ختم کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں