لاؤڈ اسپیکر ایکٹ: وسیم اختر اور فاروق ستار پر فرد جرم عائد

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ: وسیم اختر اور فاروق ستار پر فرد جرم عائد | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: عدالت نے کراچی کے میئر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

بندھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مئیر کراچی اور فاروق ستار سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنایا تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سےانکار کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

فاروق ستار، وسیم اختر اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ان مقدمات میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، پارٹی رہنما حیدرعباس رضوی و دیگر کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 میں پولیس کی اجازت کے بغیر ریلی نکالی اور جلسے کے دوران لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں 2015 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں