پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 58 رنز سے شکست دیدی


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 58 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے شیخ کمال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 14 اوورز میں 89 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کے سامنے بنگلہ دیشی بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکیں اور پوری ٹیم 30 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلہ دیش کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

پاکستان کی جانب سے جویریا خان نے 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

عائشہ ظفر اور ندا ڈار نے 7، جاحیدہ خان نے 18، منیبہ علی اور عالیہ ریاض نے 10 جبکہ ثنا میر 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایمن انور ناشرہ سندہو اور ندا ڈار نے 2، ثنا میر نے ایک جبکہ انعم امین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں