کراچی: کے الیکٹرک کی ٹیم پر تشدد، چار اہلکار زخمی

کراچی: عوام کا کے ای اہلکاروں پر تشدد|HUMNEWS.PK

کراچی: لانڈھی میں کے الیکٹرک (کے ای) کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث چار اہلکارزخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کے ای کا عملہ زبردستی گھروں میں گھس کر لوڈ چیک کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈنگ کرنے والے اہلکاروں کو جانتے ہیں، ان کو کبھی نہیں روکا لیکن ان اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش پر انہیں روکا جس وجہ سے ہاتھا پائی ہوگئی۔

اہل محلہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ لوڈ چیک کرنے کے بعد بھی کے ای کی جانب سے زیادہ بل بھیجے جاتے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بجلی استعمال نہیں کرتے تاہم بل بہت زیادہ آجاتا ہے اور کے ای کے دفتر جاؤ تو کوئی بات نہیں سنتا۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک نے تصدیق کی ہے کہ تشدد کے باعث ایک میٹر انسپیکٹر آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں