لاپتہ بچی کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کیا جائے، فاروق ستار

والد دعا کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کرایا جائے، فاروق ستار|humnews.pk

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت لاپتا ہونے والی دعا کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کرائے۔

پی آئی بی کالونی کی رہائشی 14 سالہ دعا صبح سے لاپتا ہے، وہ اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلی لیکن واپس نہ لوٹی، پولیس ابھی تک بچی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کر سکی جبکہ اہل خانہ سراپا احتجاج ہیں۔

فاروق ستار دعا کے گھر پر بچی کے اہل خانہ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئے اور کہا کہ 24  گھنٹوں میں ہماری بیٹی صحیح سلامت بازیاب نہ ہوئی تو حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر بچی کے والد نے کہا کہ جب دعا چھٹی کے بعد واپس نہ آئی تو اسکول جا کر وہاں معلوم کیا جس پر پرنسپل نے بتایا کہ بچی کو دیرسے آنے پر واپس بھیج دیا تھا، اسکول چوکیدار نے بھی یہی بیان دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس بھی ان کی کوئی مدد نہیں کر رہی جس کے باعث وہ سراپا احتجاج ہیں۔


متعلقہ خبریں