کراچی میں 4.5 شدت کا زلزلہ

افغانستان 9 روز کے دوران تیسرے زلزلے سے پھر لرز اٹھا

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے 10 بجکر 40 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز کھیرتر نیشنل پارک کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ  ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


متعلقہ خبریں