کرانیکلز آف نارنیہ ایک بار پھر پردہ سکرین پر آنے کو تیار

کرانیکلز آف نارنیہ ایک بار پھر پردہ سکرین پر آنے کو تیار

امریکی کمپنی نیٹ فلیکس نے برطانوی اشاعتی ادارے سی ایس لیوس کمپنی کے حقوق خرید لیےہیں جس کے بعد برطانوی کہانیوں کی معروف سیریز”کرانیکلز آف نارنیہ” پر فلم یا ٹیلی وژن سیریز بنائی جائے گی۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری اعلانیے کے مطابق کمپنی معروف مصنف سی ایس لیوس کی اب تک شائع ہونے والے تمام کتابوں پر کام کرے گی اور ان پر باقاعدہ فلم یا ڈرامہ سیریل کا آغاز کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کرانیکلز آف نارنیہ‘‘ کی تمام کہانیوں کو اسکرین پر لایا جائے گا لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ اس بنیاد پر کوئی فلم سامنے آئے گی یا ٹیلی وژن سیریز شروع کی جائے گی۔


اس موضوع پر کتابوں نے ابتدا میں مقبولیت پائی تو ان پر ڈرامہ سیریل اور فلمیں بنائی گئیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اس کی تمام کتب کی کہانیوں کو اسکرین کی زینت بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

چار دہائیاں پہلے چھپنے والی کتابیں آج تک بچوں اور بڑوں میں بہت مقبول ہیں اور بہت زیادہ پسند  کی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کتابوں کی اشاعت کے کئی برسوں بعد بھی مختلف مواقع پر فلمیں بنائی گئیں۔

پہلی فلم  ’کرانیکلز آف نارنیہ‘ کی دوسری کتاب ’’دی لائن، دی وچ اینڈ دی وارڈ روب‘‘ پر بنائی گئی تھی۔

اس کے بعد  تیسری، چوتھی اور پانچویں کتاب پر بھی  فلمیں بنائی گئیں تاہم یہ فلمیں اتنا نہ کما سکیں جس کی وجہ سے ان پر مزید کام نہیں کیا گیا لیکن اب دوبارہ اس کو اسکرین پر لایا جا رہا ہے۔

ان کتابوں میں امریکہ میں کچھ عرصے کے لیے پابندی بھی لگائی گئی تھی کیونکہ اس وقت کے امریکی صدر کا کہنا تھا کی یہ کتابیں بچوں میں غیرحقیقی رجحانات کو فروغ دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں