نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں غائب: پولیس سے مدد طلب


اسلام آباد: 257 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیوں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔ کسٹم حکام نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

ہم نیوز کے مطابق گاڑیوں کی تلاش کے لئے کسٹم انٹیلی جنس نے صوبوں سے مدد مانگ لی ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کسٹم حکام کی جانب سے چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو خطوط بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے بھیجے جانے والے خطوط کے ساتھ نے خطوط کے ساتھ 257 لگژری گاڑیوں کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے نے صوبوں کی پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ گاڑیاں پکڑنے میں کسٹم حکام کی مدد کرے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سب سے زیادہ گاڑیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھپائی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے اس ضمن میں ریڈکو فیکٹری گودام کے مینیجر کو تفتیش کے لئے حراست میں بھی لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں