کراچی: گیس سلنڈر دھماکہ،دو جاں بحق، تین زخمی


کراچی: کورنگی میں سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ایک ہی خاندان کے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اسما اور بیٹا حسنین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں غبارہ فروش باپ نعمان اور ڈیڑھ سالہ بچہ شامل ہیں۔

کچھ دیر قبل شہرقائد کے علا قے کورنگی کی نورانی بستی چکرا گوٹھ  قبرستان کے قریب گیس سلینڈر دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر نے جاں بحق افرد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے میں تین سے چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق سلنڈر غباروں میں ہوا بھرے والا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گورنگی ساجد امیر کے مطابق حادثے کے متعلق ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں