گورنر سندھ کا کے الیکٹرک سے رابطہ، لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش

گورنر سندھ کا کے الیکٹرک سے رابطہ، لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک حکام سے رابطہ  کر کے کراچی میں ہونے والی مسلسل لوڈ شیڈنگ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی سے رابطہ کیا اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

انہوں نے کراچی میں بجلی کی صررتحال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ معاملے کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمرایوب خان نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی میں کے الیکٹرک کے بھی دو نمائندے شامل ہوں گے۔

اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بجلی کی متواتر دستیابی میں دھند کے باعث خلل واقع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے روشنیوں کے شہر میں تاریکیاں پھیل گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں