پاک بھارت ’خفیہ‘ مذاکرات جاری، میڈیا لاعلم

پاک بھارت خفیہ مذاکرات جاری، میڈیا لاعلم | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آبادپاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیانخفیہ سفارت کاریجاری ہے۔

پاکستان میں بھارتی ہائی کمشبر اجے ابساریا نے ایک نجی محفل میں بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو وقتی طور پر ذرائع ابلاغ سے دور رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بحالی مذاکرات کی امید ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا لیکن اس سے پہلے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے انتہائی متجسس رہا ہے۔ جس سے حالیہ صورتحال کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کوئی ٹھوس پیش رفت ہوتی ہے ذرائع ابلاغ کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنی وکٹری اسپیچ میں بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا عندیہ دیا تھا اور بعد ازاں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی حکومت کو خط بھی لکھا گیا تھا لیکن ہمسایہ ملک کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں