علی ہنگورو کی وجہ سے پارٹی بدنام ہوئی، امیر بخش بھٹو


کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے کہا ہے کہ علی ہنگورو کے رویے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں محفوظ عرسانی، عمران علوی ایڈووکیٹ اور کلیم جعفری شامل ہوں گے، یہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر واقعے کی تمام تفصیلات کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام عہدے، تنظیم اور کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

علی ہنگورو کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے پارٹی بدنام ہوئی ہے، علی ہنگورو کے خلاف کوئی بھی تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون پسند اور انصاف پسند سیاسی جماعت ہے جس میں لاقانونیت اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

امیر بخش بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارکنان کو ہر قسم کی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں