کمیٹی برائے بحالی معیشت پر تاجروں کے تحفظات ، وزیراعظم کو خط

کورونا وائرس سے ملکی معیشت کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان

کراچی:  فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) نے معیشت کی بحالی کے لیے بنائی گئی کمیٹی پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ کمیٹی 22 صنعت کاروں اور تاجروں پر مشتمل ہے جس کا مقصد معیشت کی بحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

ہم نیوز کےمطابق ایف سی سی آئی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کمیٹی برائے بحالی معیشت پر سخت خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ناصرف فیڈریشن ہاؤس کے نمائندوں کو کمیٹی کا حصہ بنایا جائے بلکہ اس کے ممبران کے ناموں پربھی دوبارہ غورکرنے کی ضرورت ہے۔

خط میں اس بات کی سفارش بھی کی گئی ہے کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے اصل اسٹیک ہولڈرز اورنمائندوں کو کمیٹی کاحصہ بنایا جائے تاکہ درست سمت میں کام ہوسکے۔

ایف سی سی آئی نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ان کی تمام سفارشات پرغور وفکر کیا جائے اور کمیٹی میں وہ تبدیلیاں لائی جائیں جو معیشت کی بحالی کے لیے فائدے مند ثابت ہوں۔


متعلقہ خبریں