بھارت کا پابندیوں کے باوجود ایران سے خام تیل خریدنے کا فیصلہ


نئی دلی: بھارت نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی خام تیل خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت رواں سال نومبر میں ایران سے 90 لاکھ بیرل تیل خریدے گا اور ایرانی آئل کارپوریشن نومبر میں 60 لاکھ بیرل خام تیل منگلور ریفائنری کو روانہ کرے گی جب کہ تیس لاکھ بیرل تیل پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا۔

بھارت ایرانی خام تیل کا دوسرا بڑا خریدار ہے اور اگر وہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران سے تیل کی خریداری روک دے تو اُسے خام تیل مہنگے نرخوں پر متبادل ذرائع سے حاصل کرنا پڑے گا۔

بھارت کو ایران کی جانب سے سستے ترین نرخوں پر تیل فراہم کیا جا رہا ہے جب کہ ایران نے بھارت کو تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لیے فری شپمنٹ کی بھی پیش کش کر رکھی ہے۔بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کا 70 فیصد سے زائد درآمد کرتا ہے۔

ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کی گئیں تو لامحالہ دنیا تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روک نہیں سکے گی۔


متعلقہ خبریں