اپوزیشن: اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع

امید ہے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اسلام آباد روانگی کیلئے تیار ہونگے، فضل الرحمان

بہاولپور: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن متحد ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کو بلایا کسی اور عنوان سے اور گرفتار کسی اور عنوان سے کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا دعویٰ تھا کہ اس مسلے کو قومی اسمبلی میں لے جا ئیں گے اور اور احتجاج بھرپور طریقے سے  قومی سطح پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک پیج پر ہے اور باقی اسی پیج پر آرہے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب سے پی ایم ایل (ن) کا صفایا نہیں ہوسکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں بھی تاثر تھا کہ مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ضیا الحق کی طرف سے ذولفقار بھٹو کو پھانسی تک دی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ختم ہو چکی لیکن جب انتخابات ہوئے تو پی پی پی کی حکومت بنی۔

ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو جماعتین عوام میں ہوتی ہیں ان کی جڑیں اسانی سے نہیں کاٹی جا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں