ماڈل سبل چوہدری اچھی اسکرپٹ کی منتظر


کراچی: ماڈل سبل چوہدری نے کہا کہ انہیں اچھی اسکرپٹ کا انتظار ہے، جب مل جائے گی تو وہ ڈرامہ یا فلم ضرور کریں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام کور پیج میں میزبان ایشا نور سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پشندیدہ فلم پرٹی ویمن ہے۔

کھانے کے حوالے سے سبل چوہدری نے کہا کہ انہیں چائنیز کھانے بہت پسند ہیں، وہ سب سے زیادہ چائنیز ہی کھاتی ہیں۔

سبل چوہدری نے بتایا کہ اٹلی ان کا پسندیدہ سیاحتی مقام ہے، انہیں وہاں جا کر بہت اچھا لگتا ہے۔

میک اپ کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں زیادہ میک اپ پسند نہیں، انہیں جھوٹے بال رکھنے کا بھی شوق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سبل چوہدری کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے اچھے دوست تو بہت ہیں لیکن بہترین دوست کوئی نہیں ہے لیکن ان کے پسندیدہ اداکار جنید خان ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کو یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہیتی۔

نئی ماڈلز کو پیغام دیتے ہوئے سبل چوہدری نے کہا کہ وہ لوگ وقت کی پابندی کریں اور مقررہ وقت پر کام پر پہنچا کریں کیوں کہ یہ بہت ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں