زمین کے تنازع پر خاتون نے خود کو آگ لگالی


جتوئی: چاہ مگسی میں زمین کے تنازع پر خاتون نے خود کو آگ لگالی۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود کو آگ لگانے کے بعد ساتھ کھڑے رشتے دارکو بھی آگ میں گھسیٹ لیا۔

پولیس نے زخمی خاتون اور اس کے رشتے دار کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے جہاں ڈاکٹردونوں کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی زمین حاصل کرنے لیے خود کو آگ لگائی۔

ہم نیوز کے مطابق تھانہ شہر سلطان پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں