مؤقف پر قائم رہنے کی قیمت چکانا پڑتی ہے،خواجہ سعد رفیق

فوٹو: فائل


لاہور:  سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچانا مخالفین کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی خدمت کی مگر اب ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

حلقہ این اے -131 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کارروائی ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو کمزور کرنے کےلیے کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بول کر مؤقف پر قائم رہنے  کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل سامنے آجائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری مدد کرے گی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اور اب الیکشن کمیشن آن لائن ووٹرز کا بتانے کو تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینڈم حلقے اٹھا کران کا فرانزک آڈٹ ہوناچاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سرکاری جہازوں کا مفت استعمال کر رہی ہے جب کہ پروٹوکول نہ لینے کے جھوٹے وعدے بھی کیے گئے مگر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آیا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پانی، بجلی کی ننگی تاریں اور گیس کے مسائل ابھی تک حل طلب ہیں اور حکومت وقت انتقامی کارروایوں میں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں