ہم نیوز کی خبر سچ نکلی: پنجاب حکومت کا ترجمان تبدیل


لاہور:وزیر اعظم  کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ترجمان شہباز گل کو نامزد کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے مطمئن نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی میڈیا پر ترجمانی کا فریضہ اب فیاض الحسن چوہان کے بجائے شہباز گل انجام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شہباز گل کے بطور ترجمان وزیر اعلی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی تبدیلی صوبائی وزیر اطلاعات کے متنازعہ بیانات کے باعث کی گئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کی تبدیلی اور تقرری سے متعلق خبر 15 دن قبل نشر کی تھی۔


متعلقہ خبریں