نجی اسکولز کے معاملات: پنجاب حکومت نے ٹاسک فورس بنا دی

October 7, 2018

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کے لیے معاملات کو دیکھنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس نجی اسکولوں کے معاملات کو دیکھے گی۔ ٹاسک فورس اسکولوں میں صفائی کے انتظامات، ٹیچرز کی تقرریاں، اساتذہ کی قابلیت اور فیسوں کے معاملات کا جائزہ لے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکرٹری اسکول کو ٹاسک فورس کے ممبران اور ان کے خدوخال بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا ادیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹاسک فورس بنانا اچھا اقدام ہے۔ ٹاسک فورس میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس سے قبل نجی اسکولز اور پنجاب حکومت کے درمیان مختلف امور زیر بحث رہے ہیں جن میں فیسوں کا معاملہ سرفہرست ہے جسے پنجاب کے نجی اسکولز نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز