اساتذہ کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد


لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اساتذہ کی ضمنی انتخاب سے قبل سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب حکومت نے اساتذہ کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مراسلہ تمام ڈسٹریکٹ ایجوکیشن افسران کو جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق 2018 کے ضمنی انتخاب میں کوئی ہیڈ ماسٹر یا استاد کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا جب کہ کسی بھی انتخابی امیدوار کے ساتھ تصویر اور کارنر میٹنگ میں جانے پر بھی پابندی ہو گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپنا گھر، پلاٹ یا کوئی اور جگہ کسی سیاسی سرگرمی کے لیے دینے پر بھی پابندی ہو گی اور اگر کوئی استاد سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اساتذہ کے علاوہ بھی تمام سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔

ملک بھر میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں